ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: ضلع میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کےلئے افسران نے کوئی تجویز ارسال ہی نہیں کی ہے: حق اطلاع کے تحت ملی جانکاری

کاروار: ضلع میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کےلئے افسران نے کوئی تجویز ارسال ہی نہیں کی ہے: حق اطلاع کے تحت ملی جانکاری

Mon, 21 Nov 2022 19:54:35    S.O. News Service

کاروار :21؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کےلئے ایک سوپر اسپیشالٹی اسپتال کا مطالبہ لےکر پچھلے کئی دنوں سے جدوجہد جاری ہے۔ اس تعلق سے  ودھان سبھا کے اجلاس میں  بھی بحث ہوئی ، وزیرصحت عامہ ڈاکٹر سدھاکر نے مقام کامعائنہ بھی کیا۔ لیکن محکمہ صحت عامہ کے افسران کی طرف سے ضلع کے لئے ایک سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی ضرورت کے تحت کوئی تجویز ارسال ہی نہ کئے جانے کی  حق اطلاع کے ذریعے جانکاری ملی ہے۔

یلاپور کے اچھوئیت کمار نے ’ اترکنڑا ضلع میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال تعمیر کےلئے دی گئی پیش کش کی نقل ‘ کا مطالبہ کرتےہوئے حق اطلاع کے تحت درخواست دی تھی ۔ محکمہ صحت عامہ کے سکریٹری  پدما نے اس کا جواب دیتےہوئےکہاہےکہ ’وزیر اعلیٰ کے دفتر کو محکمہ صحت عامہ کے افسران کی طرف سے ابھی تک کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ درخواست کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی کوئی جواب نہیں دیاگیا تھا ۔ پہلی درخواست کے چار مہینے پورے ہونے کو تھے تو اپیل داخل کی گئی ۔ اس کے بعد پرانی تاریخ 19جون کو ارسال کئےگئے ای میل کا جواب دیتےہوئےکہاگیا ہےکہ تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔

ضلع میں سوپراسپیشالٹی اسپتال کا مطالبہ لے کر ضلعی عوام نے 8جون 2019کو پہلی مرتبہ ٹیوٹر پر مہم چلائی تھی ۔ ٹیوٹر پر اسی دن شام کو  جواب  دیتےہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاتھا کہ ’ اترکنڑا ضلع کے لئے اسپتال کامطالبہ لے کر چلائی جارہی  عوامی مہم کی مجھے جانکاری ملی ہے۔ محکمہ صحت عامہ کے افسران کی رپورٹ حاصل کر کے فوری ضروری اقدامات کئےجائیں گے۔


Share: